تعبیرخواب

آب بینی یعنی ناک کا پانی

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ناک سے پانی کا خواب میں نکلتے دیکھنا فرزند کی دلیل ہے اور صرف آب بینی کا دیکھنا بھی فرزند کی دلیل ہے اور اگر ناک سے سرکہ نکلتے دیکھے تو بھی فرزندکی دلیل ہے ۔
حضرت کرمانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر ناک سے پانی نکلتا دیکھے تو قرض کے اترنے اور رنج و غم سے نجات پانے کی دلیل ہے اور اگر بیمار ہے تو شفاء ( شفاء پائے گا: صحت پائے گا، تندرست ہو جائے گا) پائے گا۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آب بینی فرزند کی دلیل ہے ۔ اگرجسم پر پڑے تو لڑکا ہو گا اوراوراگر زمین پر پڑے تو لڑکی ہو گی اور اگر عورت پر پڑے تو حاملہ ہو گی مگر فرزند ضائع ہو گا اور اگر دیکھے کہ عورت نے اس پر آب بینی گرایا ہے تو لڑکا ہو گا اور اگر دیکھے کہ آب بینی ہمسایہ کے گھر گرایا ہے تو ہمسایہ کی عورت خیانت کرے گی اور اگردیکھے کہ اپنا آب بینی کسی مرد کے بستر پر ڈالا ہے تو بھی یہی تاویل خیانت ہے ۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں اپنے آپ کو اپنا آب بینی کھاتا دیکھے تو دیلی ہے کہ اپنا مال اپنے عیال پر خرچ کرے گا۔ اگر اپنی عورت کے آب بینی کو کھاتا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہو گا اور اگر دیکھے کہ آب بینی سیاہ اور میلا ہے تو دلیل ہیکہ اس کے فرزند کو اندوہ اور مصیبت پہنچے گی۔ اور اگر زرد دیکھے تو فرزند بیمار ہو گا۔