تعبیرخواب

آب خانہ ،۔ پائخانہ

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوئی خواب کے اندر پاخانہ بنائے تو دلیل ہے کہ دنیا کے مال پر حریص اور راغب ( راغب : توجہ کرنے والا) ہو گا اور مال سے کچھ خرچ نہ کرنا چاہے گا۔ بعض اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ اس کو جادوگر عورت ملے گی اور وہ عورت حرام خور اور بددیانت ہوگی ۔
اگر پاخانہ میں اپنے آپ کو بول و پاخانہ کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ مال کو جمع کرے گااور اگر دیکھے کہ پائخانے میں یا پائخانے کے گڑھے میں گراہے تو دلیل ہیکہ مال جمع کرنے میں غرق ہوگا اور اگر دیکھے کہ وہ خود پائخانے کے کنوئیں میں گرا  تو دلیل ہے کہ کسی کامل چھینے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گرتے ہی ہاتھ اور پاوں ٹوٹ گئے ہیں تو دلیل ہے کہ سخت بلا میں گرفتار ہوگا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پائخانہ کا دیکھنا پانچ قسم پر ہے ۔ اول ، مال حرام ۔ دوم ، عیش دنیا ۔ سوم ، خزانہ۔ چہارم ، حرام میں شروع ۔ پنجم ،خدمت گار اور حرام خور عورت ۔