تعبیرخواب

آتش کدہ ( آگ پو جنے کا عبادت خانہ )

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آتش کدہ بری جگہ ہے ۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آتش کدہ احمق لوگ اور خالی جگہ ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ آتش کدہ میں گیا اور وہاں سے کچھ پایا تو دلیل ہے کہ اسی قدر ذلت اور خواری اٹھائے گا۔ لیکن بدی سے رہائی پائے گا اور انجام کار اسے پشیمانی ہو گی ۔