تعبیرخواب

آرد پنیر (آٹے کی چھاننی )

حضر ت کر مانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آٹا چھا ننے کی چھلنی خواب میں دیکھنا ایسامر د ہے کہ اپنے دوستو ں اورخویشو ں میں پھر تا ہے ۔
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فر مایا ہے کہ خواب میں آٹا چھاننے کی چھلنی ایک فضول عورت یا کوئی بد خا دم ہوتا ہے ۔ اگر بڑ ی آٹا چھا ننے کی چھلنی نئی اس نے لی یا اس کو کسی نے دیا تو دلیل ہے کہ کو ئی عورت یا خادم جیسا کہ ہم نے بیا ن کیا ہے ۔ اس کا دوست ہوگا۔
بعض تعبیر بیا ن کر نے والے کہتے ہیں کہ نیک آدمی ہے جو اس کی خد مت میں مقیم ہوگااور دوست ہو جائے گا۔ حضر ت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ آٹا چھا ننے کی چھلنی چار قسم پر ہے ۔ اول ، نیک آدمی ۔ دو م ، فضو ل عورت ، سوم ، خا د م۔ چہارم ، تھو ڑا نفع ۔