تعبیرخواب

آستانہ (دہلیز )

حضر ت کر مانی ر حمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اوپر کی دہلیز صا حب خانہ ہے اورنیچے کی دہلیز گھر کی صا حبہ ہے اور اگر دیکھے کہ اوپر کی دہلیز گر ی اور خر اب ہوئی تو دلیل ہے کہ گھر کامالک مرے گااور اگر گھر والا دیکھے کے نیچے کی دہلیز گر ی یا جل گئی ہے تو دلیل ہے کہ گھر والی مرے گی۔
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر گھر والا خو اب میں دیکھے کہ نیچے کی دہلیز یا اوپر کی نئی بد لی ہے تو دلیل ہے کہ عو رت کو طالاق دے کر دوسر ی عورت بدلے گااور اگراوپر کی دہلیز کو ا کھیڑ ا تو دلیل ہے کہ اپنے آپ کو ہلا ک کر ے گااور اگر دیکھے کہ اوپر کی اور نیچے کی دونو ں دہلیز یں اکھیڑ ی ہیں تو دلیل ہے کہ گھر والا اور گھر والی دونو ں مر یں گے۔