تعبیرخواب

آشتی کردن (صلح کرنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ کوئی صلح کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور اگر دیکھے کہ صلح میں کسی کو فساد دین کی وعوت دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو راہ دین اور صلاح و خیر کی دعوت دیتا ہے اور اگر دیکھے کہ کسی کو غصہ کے ساتھ دین کی صلاح دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو فساد اور شر کی صلاح دیتا ہے۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں صلاح کرنی تین وجہ پر ہے۔ اول ،درازی عمر ۔ دوم ، قوت کی دلیل ہے ۔ سوم ، پسندیدہ اعتقاد اور عمدہ خصلت ہے ۔