تعبیرخواب

آہک (چونہ)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ چونہ کے ساتھ جسم سے بال مونڈے ہیں ۔اگر مال دار نہیں ہے تو اسی قدر مال دار ہوگا اور اگر غمگین ہے تو غم سے نجات پائے گا اور اگر قرض دار ہے تو قرض ادا کرے گا۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چونے سے بال اڑانا ، اگر مالدار ہے تو مال اور بھی زیا دہ ہو گا اور اگر درویش ہے تو قرض ادا ہو گا اور کافروں کے لئے اسلام کا نشان ہے۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چون اتین وجہ پر ہے ۔ اول ، خیر ہے ۔ دوم ، بری ناخوش باتیں ہیں ۔سوم ، مشکل کام ۔ اور چونے کی عمارت وغیرہ بنانا بری تعبیر رکھتا ہے۔