تعبیرخواب

ابرو ہا (بھویں)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ابر و کا خواب میں دیکھنا دین ہے۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے ابر و پورے بے نقصان ہیں تو دلیل ہے کہ اسکی زینت پوری اور کامل ہیاور اگر دیکھے کہ اس کے ابرو گر گئے ہیں تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ابر و نہیں ہیں یا ان کے بال گرگئے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ ایک چیز کا ارادہ کرے گا جس سیاس کے دین میں بدنامی اور فساد ہو گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی چیز کا قصد کرے گاجس سے نیک نامی اور دین کی اصلاح(دین کی اصلاح ہو گی : دین کی بہتری ہوگی) ہو گی ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ابر و سفید ہوگئے ہیں تو دلیل ہے کہ ا س کا علم اور تحمل زیا دہ ہوگا، لیکن مال کانقصان ہوگا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر ایک ابر و کو گرا ہوا دیکھا اور دوسری کو اکھڑا ہوا دیکھا تو دلیل ہے کہ اس کے مال اور مرتبے میں نقصان پڑے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ دین کی زینتکے نقصان پر ابر و کا گرنا اور اکھڑنا دلیل ہے۔