تعبیرخواب

اژدھا (بڑا سانپ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اژدھا کا خواب میں دیکھنا بڑے بھاری دشمن کا دیکھنا ہے جو قوی دشمنی رکھتا ہے ۔
اگردیکھے کہ وہ اژدھا رکھتا ہے تو دلیل اس کی یہ ہے کہ بزرگوں سے ملے گا اور اگر دیکھے کہ اژدھا سے جنگ کر کے اس پر غا لب آگیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمنوں سے لڑے گا اور آخر کار (دشمن کو زیر کرے گا: دشمن کو مغلوب کرے گا)دشمن کو زیر کرے گا اور اگر دیکھے کہ سانپ کو مارا اور اس کا گو شت کھایا تو اس سے اس امر کی دلیل ہے کہ وہ دشمن پر فتح پائے گا اور اس کا مال لے گا اور اس مال کو اپنے اہل و عیال کے واسطے خوب خرچ میں لاوے ۔
حضرت جابر مغرنی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر سانپ نے اس کو کھایا تو دلیل ہے کہ دشمن سے خوف ہوگا ۔ اور دشمن اس کو ہلاک کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اژدھا (اژدہا کے پشت پر: اژدہا کے اوپر سوار ) کی پشت پر بیٹھا ہے اور اژدہا اس کے تابع فرمان ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ بہت بڑا دشمن اس کا تابعدار ہو گا اور اس کے سب کاروبار انتظام سے ہوں گے۔