تعبیرخواب

استخو ان(ہڈی)

حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہڈی مال و دولت ہے جس سے لوگ گز ر کرتے ہیں ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ ہڈی ملی ہے اور اس پر گوشت بھی ہے تو دلیل ہے کہ اس گوشت کے انداز ے کے مطابق خیر اور مال پائے گااور اگردیکھے کہ ہڈ ی بغیر گوشت کے ہے تو دلیل ہے کہ اس کو تھو ڑی بھلا ئی پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو ہڈ ی دی ہے تو دلیل ہے کہ اس سے کسی کابھلا ہو گا۔
حضرت کرمانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی کی ٹو ٹی ہوئی ہڈی باند ھی ہے تو دلیل ہے کہ بز ر گی اور طرح طرح کی نعمتیں حا صل کرے گااو ر نیک کام کرے گا۔ بعض اہل تعبیر نے بیا ن کیا ہے کہ اس کی تنگی اور محتا جی دور ہو گی۔
حضر ت جعفر صادق ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہڈ ی کادیکھنا سات وجہ پر ہے۔ اول ، امید مال ۔ دوم ، اقر با ۔ سوم ، فرزندان ۔ چہا رم ، قیام کا گھر ۔ پنجم ، مال، ششم ، بر ادران ۔ ہفتم ، دوست اور شر یک۔