تعبیرخواب

اشک (آنسو)

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی آنکھ سے سرد آنسو بہتے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ شخص شادی اور خوشی دیکھے گا اور اگر معمولی آنسو بہتے دیکھے تو لیل ہے کہ غمگین اور درد مند ہو گا اور اگر دیکھے کہ بغیر دونے کے اس کے چہرے پر آنسو ہیں تو دلیل ہے کہاس پر باتوں سے لوگ طعنہ ماریں گے اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ میں بجائے اشک کے گرد اور خاک جمع ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال حلال بغیر رنج کے ملے گا اور اگر دیکھے کہ آنسو اس کے چہرے پر سے نکل رہیں تو دلیل ہے کہ وہ اپنے مال وعیال کے خرچہ پر لائے ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں آنکھوں سے آنسووں کادیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، شادی اور خوشی۔دوم ، غم و اندوہ ۔ سوم ، نعمت ۔ 
اشنان (اشنان : ایک قسم کی شور گھاس ہے جو شوریدہ زمین میں آگئی ہے جب اس سے کپڑے دھوئے جائے ہیں تو صابن کی طرح سفید ہوجاتے ہیں اوراسی گھاس کو جلا کر اس کی سجی بناتے ہیں