تعبیرخواب

امرود

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ امرود کا اپنے وقت پر کھانا کہ سنز اور شیریں ہے تو دلیل ہے کہ مال حلال پائے گا ۔ اور اگر امرود زرد ہے تو بیمار ہو گا ۔ اگر موسمی نہیں ہے ۔ اور اگر امرود زرد یا سرخ ہے اور مزہ شیریں ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ مال حلال پائے گا اور اگر ترش اور بے مزہ ہے تو غم کی دلیل ہے ۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ امرود سبز اور شیرین موسم میں دیکھنا اپنی مراد کو پانا ہے اور اگر کھائے تو بھی نفع کی دلیل ہے ۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں امرود کا کھانا پانچ وجہ پر ہے۔ اول ،مال حلال ۔ دوم ، تونگری ۔ سوم ۔ عورت ۔ چہارم ، مراد کا پانا ۔ پنجم ، نفع اور اگر دیکھے کہ بادشاہ امرود کھاتا ہے تو دلیل  ہے کہ جس قدر کھایا ہے اس کے مطابق کسی بزرگ مرد سے نفع پائے گا۔