تعبیرخواب

انداختن مردم (کسی کو گرانا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی کو گرانا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس پر دلیر اور بیباک ہو جائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی پر پتھر پھینکا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کو سخت بات کہے گا۔ بعض اہل تعبیر نے بیان فرمایا ہیکہ اس کی دلیل یہ ہے کہ اس کو زنا یا گناہ کی تہمت لوگ لگائیں گے اور اگر کوئی دیکھے کہ ٹھیکری ڈالی ہے تو اس سے بھی یہی دلیل ہے کہ کسی کو سخت بات کہے گا۔
اورر اہل تعبیر فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس پر کسی نے شکر ، بادام یا قند کو ڈالا ہے ۔ اگر ڈالنے والا معلوم ہے تو اس سے اسی قدر عطا پائے گا اور اگر نامعلوم ہے تو اسی قدر کسی سے فائدہ اٹھائے گا اور اگراس نے بھی کھانے کی چیزیں چو پاؤں کی طرف ڈالی ہیں تو ا س سے یہ دلیل ہے کہ اپنا مال جاہلوں کو دے گا۔