تعبیرخواب

انگور

حضرت دانیال علیہ السالم نے فرمایا ہے کہ موسم پر خواب میں انگور سیاہ کھانا غم اور اندوہ کی دلیل ہے۔ اور بے وقت خوف ( خوف اور ترس : خوف اور ڈر ) اور ترس ہے۔
اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ سیاہ انگور کے ہر ایک دانے کھائے ہوئے کہ شمار پر اس کو بیدیاں لکڑیاں ماریں گے اور انگور سفید کا وقت پر کھانا امید سے بڑھ کر دنیا کی خیر (خیر اور نعمت :بہتری ارمال وغیرہ) اور نعمت ہے اور بے موسم کھانا دلیل ہے کہ صاحب خواب کے منہ سے کوئی چیز نکلے گی۔ اس کی دلیل مال کا خرچ کرنا ہے اور انگور سرخ کھانے کی بھی یہی دلیل ہے۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگور سفید موسم میں کھانا مال و دولت کی دلیل ہے مگر محنت سے ملے گا۔ اور انگور سرخ موسم میں کھانا تھوڑے نفع کی دلیل ہے ۔ جس انگور کا چھلکا سخت ہے ۔ اس کا خواب میں کھانا مال کی دلیل ہے جو مشکل سے ملے گا۔ اور للکے چھلکے والا انگور مال حلال کی دلیل ہے۔ اور جس انگور کا پانی سیاہ ہے مال حرام کی دلیل ہے اور جو انگور شیریں اور پاکیزہ تر ہے ۔ مال و جاہ (مال اور جاہ اور زیادتی عزت کی دلیل ہے:مال و دولت رتبہ اور عزت ملے گی) اور زیادتی عزت کی دلیل ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ انگور لکڑی کے اوزار سے نچوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ کی خدمت کرے گا۔ اور اگر اینٹ یا مٹی سے نچوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ با دیانت (بادیا نت بادشاہ :دیند ار اور نیک بادشاہ ) بادشاہ کی خدمت کرے گا اوعر اگر پکی اینٹ یا گچ اور چونے سے نچوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ باسیاست (باسیاست و باہیبت بادشاہ :دبد بے اور رعب والا بادشاہ) اور باہیبت بادشاہ کی خدمت کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ انگور طشت میں نچوڑتا ہے تو اس امرکی دلیل ہے کہ کسی امیر عورت کی خدمت کرے گا اور اگر دیکھے کہ انگور کو پیالے میں نچوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کمینے شخص کی خدمت کرے گا۔
اور اگر شیرہ نچوڑ کر مٹکوں میں جمع کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے ذریعے سے اپنے لئے بہت سامال جمع کرے گا اوراگر انگور اہل و عیال سمیت نچو ڑتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اور اس کے عیال کو بادشاہ کی خدمت سے فائدہ حاصل ہو گا اور اگر خواب دیکھنے والا بادشاہ کی خدمت کے لائق نہیں ہے تو پھر اس کو کسی اور امیر یا حاکم سے فائدہ حاصل ہو گا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہیکہ انگور سیاہ اور سفید وقت پر اور بے وقت پر خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، فرزند نیک ۔ دوم ، علم فرائض۔ سوم ، مال حلال ۔
نیز آپ نے فرمایا ہے کہ انگور کا نچوڑنا بھی تین وجہ پر ہے ۔ اول ، مال یا خیر و برکت (خیر و برکت :بھلائی اور بہتری) دوم، فراخی نعمت ۔ سوم، قحط سے امن پانا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : عام فیہ یغاث الناس و فیہ یعصرون (سال ہے کہ اس میں لوگ فریاد کو پہنچائے جائیں گے اور اس میں نچوڑیں گے)