تعبیرخواب

بادشاہ

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بارہ چیزوں میں سے ایک کا دیکھنا بادشاہی کی دلیل ہے ۔اول ، دیکھے کہ آنخضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے اس کو امام کیا ہے ۔دوم ، دیکھے کہ علم شریعت کو قبول کرتا ہے۔سوم، پیغمبر علیہ الصلوۃ و السلام کا گوش مبارک اپنے پاس دیکھے کہ اقامت اور بناز کے منتظر ہیں ۔چہارم ، آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے منبر پر خطبہ پڑھا ہے۔پنجم ، آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا جامہ مبارک خواب میں پہنا ہے۔ ششم ، انگشتری دیکھے کہ ہا تھ میں رکھتا ہے ۔ ہفتم، دیکھے کہ آفتاب یا مہتاب ہو گیا ہے۔ ہشتم ، دیکھے کہ اس کا جسم دریا ہو گیا ہے ۔ نہم ، دیکھے کہ اس کی آنکھ شہر کی دیوار ہو گئی ہے ۔دہم ، دیکھے کہ اس کی آنکھ جامع مسجد کا محراب ہوگئی ہے ۔ یا زدہم ، کوئی مردہ بادشاہ اس کو انگوٹھی دے ۔ دوازدہم ، خواب میں دیکھے کہ اس کی آنکھ بیل جیسی ہو گئی ہے ۔ان بارہ چیزوں کا خواب میں دیکھنا بادشاہی اور سلطنت کی دلیل ہے۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو جامہ اور کلاہ دی ہے تو دلیل ہے کہ اپنے لوگوں پر حاکم اور رئیس ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کے سر پر پاکیزہ تاج ہے تو اس کے شرف اور اقبال اور درازی عمر کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کے سر پر میلا اور پھٹا ہوا تاج ہے تو یہ با دشاہ کے برے حال کی دلیل ہے۔
اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ سر پر دستار ہے۔جیسے کہ آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے زمانہ مبارک میں اصحاب کرام کے سر پر ہوتی تھی تو دلیل ہیکہ بادشاہ عادل اور منصف ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے ہوا کو پکڑا ہے اور اس کے تابع فرمان ہو گئی ہے تو اس سے دلیل ہے کہ ملک جہاں کو فتح کرے گا اور قرار پائے گا۔
اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بادشاہ ہوگیا ہے تو اس کی دلیل یہ ہے کہ انگر ہو گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ بادشاہ کوچہ یا سرائے میں آیا ہے اور اس کا آنازاری اور انکار سے ہے تو دلیل ہے کہ اس اہل موضع کو بادشاہ کی طرف سے غم اور اندوہ  پہنچے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:ان الملوک ازاخلو ا قریتہ افسلو ما و جعلوا اعزۃ اھلھااذلتہ(جب بادشاہ کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اس کو خراب کرتے ہیں اور وہاں کے عزیزوں کو ذلیل کرتے ہیں ۔)
اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کے آنے سے کوئی بری بات نہیں ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ کسی طرح کا نقصان اس مو ضع والوں کو نہ ہوگا۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بادشا مرا اور اس کو دفن نہ کیا اور نہ اس پر کوئی رویا اور نہ اس کو کفن و جنازہ کیا تو دلیل ہے کہ اس کا کوئی مکان خراب ہو گا او ر فکر مند دل اور بیمار ہوگا۔
اور اگربادشاہ خواب میں دیکھے کہ کعبہ اس کا گھر ہے یا اس کا گھر کعبہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کی سلطنت کو زوال نہ ہوگا اور دشمن سے امن میں رہے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو سلام  کیا یا اس کو کسی نے سلام کیا ہے تو غم اور اندوہ سے دلیل امن کی ہے اور مر اد ہمیشہ قائم رہے گی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ سلام علیکم طبتم فاد خلو ھا خا لین(تم پر سلام ہے اور اس میں داخل ہو کر ہمیشہ کے لئے خوش رہو)
اور اگر بادشاہ دیکھے کہ رسی اس کے ہاتھ میں ہے یا رسی اس کے ہاتھ میں بندھی ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ راہ راست پر چلے گا اور عدل و انصاف کے طریقہ پر قائم ہوگا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : واعتصمو ا بحبل اللہ جمیعا(تم سب اللہ کی رسی کو تھام لو)
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی بادشاہ کو کشادہ رو اور خوش دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام کشادہ ہو گا۔ اور اگرکوئی بادشاہ کے وزیر کو خواب میں دیکھے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جو جلدی درست ہوگا اور اگر شاہی دربان کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کاموں سے رکے گا اور آخر کار مراد کو پہنچے گا۔ اگر بادشاہ کے مصاحب کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی سے اس کو ملامت پہنچے گی ۔ اور اگر شاہی ملازمو ں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کاشغل اور عمل درست ہو گا۔ اور اگر بادشاہ کے مد گاروں اور مصاحبوں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کو ملامت کرے گا اور اس کی ضائع شدہ چیز پھر ملے گی اور وکیل کے نوکروں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کو ملامت کرے گا کہ کمینے شغل سے عاجز ہو گا۔
اور اگر بادشاہ کے پردہ دار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کاربستہ کشادہ ہوگا۔ اور اگر بادشاہ کی عورت کا برقعہ دیکھے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کو چھوٹا وعدہ دے گا۔ اور اگر بادشاہ کے قیدیوں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ غمگین اور حاجتمند ہو گا ۔ اور اگر شاہی جلاد کو دیکھے تودلیل ہے کہ اس کی مراد جلد ہی حاصل ہو گی اور اگر بادشاہ کے منشی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ جس چیز کو جستجو کرتا ہے پائے گا۔ اور اگر بادشاہ کے اسلحہ (اسلحہ :جمع ہے سلاح کی اور اس کے معنی ہتھیار کے ہیں) کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی عورت سے نفع پائے گا اور اگر شاہی رکاب دار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ سخت جھوٹ اور بے حاصل بات سنے گا اور اگر شاہی غا شیہ دار(غاشیہ دار:بادشاہی جھول اٹھانے والا)کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔
اور اگر شاہی جامہ دار کودیکھے تودلیل ہے کہ اس کا کام نجوبی ہو گا ۔ اور اگر شاہی دولت دار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس شخص کو عورتوں سے کچھ حاصل ہو گا اور اگر شاہی خان سالار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ خوش ہو گا اور مال حاصل کرے گا۔
حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ بادشاہ کسی شہر میں آیا ہے اور بادشاہ نے شہر پر غلبہ کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس شہر میں آفت پڑے گی۔ اور اگر خواب میں بادشاہ کو اپنے گھر میں سویا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کو اس کی ضرورت ہو گی اور اس کو کسی کام پر لگائے گا۔