تعبیرخواب

بازو بند

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اسکے بازو میں سنہری بازو بند ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بھائیوں یا کسی اور سے نفرت اور غم پہنچے گا۔اور اگر بازو بند چاندی کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی لڑکی یا بھانجی کی شادی ہوگی۔
اور اگر یہ خواب عورت دیکھے تومال و نعمت اور آرائش کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بازو بند چاندی یا آہن کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بھائی سے قوت اور مدد ملے گی او ر اگر دیکھے کہ بازو بند ٹوٹا یا ضائع ہوا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔