تعبیرخواب

حکایت

بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک چوپایہ حرکت کرتا ہوا مجھ سے باتیں کرتا ہے ۔آپ نے فرمایا ہے کہ تمہاری موت قریب آگئی ہے کیونکہ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ واذا و قع القول علیھم اخر جنالھم دابتہ من الارض تکلمھم (اور جب ان پر فرمان واقع ہوگا تو ہم ان کے لئے زمین سے چوپایہ نکالیں گے جو ان سے باتیں کرے گا) اور جب ایک ہفتہ پورا ہوا تو وہ شخص دنیا سے رحلت کرگیا۔