تعبیرخواب

پابند (پاؤں کا کڑا )

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پابند خواب میں دیکھنا خوش سخن یا فرزند و عیال یا دوست پر بوسہ ہے ۔اور اگر بہت سے پابند دیکھے تو اسی قدر نعمت اورحلال کی روزی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی بڑھیا عورت نے پابند بخشے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر انتظام سے ساتھ دنیا کی نعمت اور مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے پابند ہیں اور سب بخش دیئے ہیں یا ضائع ہو گے تودلیل ہے کہ اگر نعمت رکھتا ہے تو سب خرچے گا یا ضائع ہو جائے گا۔