تعبیرخواب

نجور کودن (کچھ سلگانا)

نجور کردن۔دھونی دینا ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نجور کرنا کسی بزرگ آدمی سے مال لینا ہے ۔ او ر اگر دیکھے کہ خوشبودار چیزوں کو سلگا رہا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر وہ شخص کسی مرد سے حاصل کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو نجور زیا دہ تر خوشبودار ہے ۔ دیکھنے والے کے لئے بہت زیا دہ خیر و منفعت (خیر و منفعت ہے:بہتری اور فائدہ ہے) ہے اور اگر نجور خوشبودار ہے تو صاحب خواب (صاحب خواب کے لئے:خو اب کے دیکھنے والے کے لئے )کے لئے اس کی تاویل خلاف ہے۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نجور کرنے کی تاویل تین وجہ پر ہے۔ اول ، بہت سامال ۔ دوم ، عیش، خوش۔ سوم ،نیک نام ۔