تعبیرخواب

برق (بجلی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ خواب میں بجلی کا دیکھنا بادشاہ کا خزانچی ہے ۔ اوربعض اہل تعبیر نے بیان فرمایا ہے کہ بجلی بادشاہ کا بدی کے لئے لالچی آدمی کو لالچ کی وجہ سے وعدہ دینا ہے اور اگر دیکھے کہ بجلی کو ہوا سے یا ابر سے پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس میں بہت حیران ہو گا۔
اور اگر بجلی و چمکتے ہوئے دیکھے تودلیل ہے کہ اس سال نعمت بہت فراخ ہو گی ۔ خاص کا اگر بجلی کے ساتھ نرم ہوا بھی ہو۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بجلی کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول ، بادشاہ کا خزانچی ۔ دوم، و عدئی بد۔ سوم ،عتاب۔ چہارم ، رحمت ۔پنجم ، راہ راست ۔