تعبیرخواب

بر گستوان پاکھر جنگی لباس

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔کہ بر گستوان خواب میں استواری اور مضبوطی ہے۔اور اگر دیکھے کہ گھوڑے پر جنگی لباس سے بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام درست ہوگا اور دشمن فتح پائے گا۔ اوراس کو مغلوب کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر اپنے آپ کو گھوڑے پر جنگی لباس کے ساتھ میدان جنگ میں دیکھے تودلیل ہے کہ کام مراد کے ساتھ ہو گا اوربخت (بخت و دولت مساعدت کریں گے:نصیبہ یادر ہو گا ) و دولت مساعدت کریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ پاگھر گھوڑے سے گرا ہے یا کھویا گیا ہے تو دلیل نامرادی ہے اور دشمنوں کے ہاتھوں اسیر (اسیر ہو گا:قید ہو جائے گا) ہو گا ۔