تعبیرخواب

برنج (چاول)

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاول دیکھنا مال ہے ۔ جو بقدر چاول دیکھنے کے حاصل ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پکے ہوئے چاول کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مراد پوری ہو گی اور خیر و نیکی پہنچے گی۔ اور اگردیکھے کہ پلاؤ کھایا ہے تو زیادہ بہتری اورنیکی کی دلیل ہے اور دودھ چاول کا کھانا نہایت ہی بہترہے ۔اور اگر دیکھے کہ دہی چاول کھاتا ہے تواس سے غم و اندوہ کی دلیل ہے۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خوا ب میں چاولوں کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ اول ، مال و دولت۔ دوم، مراد کاحاصل ہونا ۔سوم ، خیر و منفعت ہے جو اس کو پہنچے گی۔