تعبیرخواب

پرنیان (دیبا)

دیبا ایک قسم کا کپڑا ہے۔خواب میں پرنیان دیکھنے کی تاویل دیبا کی مانند ہے۔ اس کی شرح حرف دال میں بیان کی خواہ نر ہو خواہ ہو اس کی تاویل فرزند ہے۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے بکری کا بچہ پکڑا ہے۔ یا اس کو کسی نے دیا ہے تودلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند آئے گااور اس پر ہو گا۔ یعنی باپ کی طر ح ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بکر \ی کا بچہ کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کے بچے کا گوشت کھایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو فرزند کی طرف سے غم و اندوہ پہنچے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ  علیہ نے فرمایا ہے کہ بکری کا بچہ خواہ دیکھنا خیر (خیر و منفعت ہے :بھلائی اور فائدہ ہے)اور منفعت ہے اور اس کی بڑھائی اور چھوٹائی کے مطابق نیکی اورمال حلال بھی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بکری کا بچہ ہے تو اسی وقدر مال غنیمت (غنیمت :لوٹ کامال ، محض مال و دولت وغیرہ ) پہنچنے کی دلیل ہے اور اگردیکھے کہ بکری کا بچہ مارا اور اس کو کھایا ہے ۔ لیکن گوشت کے لئے ذیج نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ اسکو فرزند کی طرف سے مصیبت پہنچے گی۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بچہ کا خواب میں دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ اول ، فرزند۔ دوم ، مال حلال ۔ سوم ، معیشت ۔ چہارم ، غم و اندوہ ۔