تعبیرخواب

بریاں (بھنی ہوئی چیز)

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھی ہوئی چیز کو دیکھنا اس امر کی دلیل ہے کہ صاحب خواب کشادہ روزی کی طلب میں ہے اور پکا ہوا گوشت تاویل میں کچے گوشت سے بہتر ہے۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے بکری کا گو شت بھنا ہو ا کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال و رنج اور سختی سے حاصل کرے گا اور اگر گائے کا گوشت بھنا ہوا کھائے تو دلیل ہے کہ خوف اور دہشت سے امن میں ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کا بچہ بھنا ہوا کھاتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو کچھ مال ملے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان فرمایا ہے کہ خواب میں بکری کا بچہ بھنا ہوا کھانا لڑکے کے آنے یعنی فرزند پید ا ہونے کی دلیل ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ بھنی ہوئی سری کو کھاتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو کسی بزرگ سے فائدہ ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مرغ بریاں کھاتا ہے تودلیل ہے کہ عورت کی طرف سے مکروحیلہ سے مال حاصل کرے گا۔ اور ماہئی بریاں کو کھائے تو دلیل ہے کہ طلب علم میں سفر کرے گا۔ اور کسی بزرگ کو ملے گا۔ اگر صاحب خواب نیک ہے، ورنہ رنج و غم اوراندوہ و دشمن کی دلیل ہے ۔ اور ماہی بریاہں تازہ باسی سے بہتر ہے اور بڑی چھوٹی سے بہتر ہے ۔ اور خوان میں فروش یعنی بھنی ہوئی چیزوں کے بیچنے والے کو دیکھنا ایسا مرد ہے کہ اس کے ذریعہ سے دوسرے لوگوں کی روزی فراخ ہوتی ہے۔