تعبیرخواب

پستان (چوچی)

پستان خواب میں لڑکی ہے اور جو کچھ پستان میں کمی بیشی اورصلاح اور فساد دیکھے وہ سب لڑکیوں پر وارد ہوتا ہے۔اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پستان سے دودھ جاری ہے تو دلیل ہے کہ اس کی لڑکی پر نعمت اور روزی فراخ ہو گی اور مال حلال پائے گا۔
اوراگر خواب میں دیکھے کہ شیر کے عوض خون جاری ہے تودلیل ہے کہ مال حرام پائے گا اور اگر دیکھے کہ پستان اندازے سے زیادہ لٹکے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ لڑکی آئے گی او راگر مرد دیکھے کہ اس کے پستان میں دودھ جمع ہو گیا ہے۔اگر عورت نہیں ہے تو نکاح کرے گا اوراگر عورت رکھتا ہے تو مالدار ہو جائے گا۔ اور اگر یہ خواب بڑھیا دیکھے تو اس کی تنگ دستی کی دلیل ہے اور اگر یہ خواب جو ان عورت دیکھے تو دلیل ہے کہ اس عمر دوراز ہو گی۔ اوراگر لڑکی دیکھے تودلیل ہے کہ بچپن میں مرے گی۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی مرد خواب میں دیکھے کہ کسی مرد کا پستان چوستا ہے تودلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر اس کی عورت حاملہ ہے تو لڑکا جنے گی اور اگر عورت یہ خواب دیکھے کہ پستان سے دودھ پیتی ہے تو دلیل ہے کہ دنیا کا کام اس پر بستہ ہوجائے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مرد کا پستان اس کو عورت ہے اورعورت کا پستان اس کی لڑکی ہے ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کا پستان کٹا ہوا ہے تو دلیل ہے اس کی لڑکی مرے گی ۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کا پستان کٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کے پستان کے نیچے ایک اور پستان نکلا ہے تودلیل ہے کہ لڑکی جنے گی۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کا دونوں پستان بڑے ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے فرزندوں کا حال بہتر ہو گا یا لڑکی کی شادی کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ دونوں پستانوں سے دودھ پیتی ہے تودلیل ہے کہ اس کو غم اور ملامت حاصل ہو گی اوراگر دیکھے کہ اس کے پستان سے شیر شکم کو جاتا ہے تودلیل ہے کہ اس کا نقصان ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا ایک پستان آگ میں جل گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی لڑکی کو بادشاہی کا شغل پڑے گا۔
اوراگر دیکھے کہ اس کے تمام جسم پر پستان ہی پستان ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے اہل اور فرزند ہوں گے اور اگر فرزند نہیں ہے تو مال زیادہ ہو گا۔ لیکن لوگوں سے ملامت پائے گا۔
اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس کو پستانوں سے لٹکایا ہوا ہے تودلیل ہے کہ اس کے حرام کا لڑکا پیدا ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پستانوں کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول ، فزند خورد۔ دوم ، دختران ۔ سوم ، خادمان ، نوکر۔ چہارم ، دوستان ۔پنجم ، برادران ۔