تعبیرخواب

پستان بند (سینہ بند ، چھاتی بند )

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ عورت کا خواب میں پستان بند دیکھنا عزت اور مرتبہ اور کامرانی (کامرانی :کامیابی، مراد پانا)ہے اور مردوں کے لئے زخم تازیانہ(زخم تازیانہ:چاہک کا زخم ) اورغم و اندیشہ ہے اور اگر عورت دیکھے کہ چھاتی بند نیا اور تازہ رکھتی ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ اور مراد پائے گا۔
اور اگر عورت دیکھے کہ چھاتی بند رکھتی ہے تو دلیل ہے کہ مال و نعمت پائے گی اور خوش رہے گی۔
اوراگر مرد دیکھے کہ چھاتی بند رکھتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ برابر والوں سے رسوائی اور نامرادی (رسوائی اورنامرادی :ذلت ، خواری اورنا کامیابی ) دیکھے گا۔