تعبیرخواب

پشتہ (پشتہ:ڈھیر،ٹیلہ)

حضرت ابن سرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ جنگل کے پشتہ یا پہاڑ کے پشتہ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ ایسے بزرگ مرد شرف اور مرتبہ پائے گی کہ جس کا شرف اور مرتبہ بقدر اس زمین کے ہے جو اس کے آس پاس ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس پشتہ اس کی ملکیت اور جگہ ہے تو دلیل ہے کہ کوئی بڑا آدمی اس کو مغلوب کرے گا۔ اور اس کا مال اور نعمت لے کر اس کی جگہ مقیم ہوجائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس پشتہ کا کچھ حصہ اس کی ملک ہے تودلیل ہے کہ اسی قدر نعمت اور بزرگی پائے گا۔
اوراگر دیکھے کہ پشتہ سے نیچے گرا ہے یا اس کو کسی نے گرایا ہے تودلیل ہے کہ کسی بزرگ مرد سے بے عزت ہو گا اور نقصان دیکھے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس پشتے پر مشمل اور تکلیف سے گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پشتہ دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ اول ، بلندی ، دوم ، مال ۔ سوم ، قوت ۔ چہارم ، تنومندی ۔