تعبیرخواب

پشم(اون)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پشم کا دیکھنا سب وجہ سے مال حلال اور روزی ہے اور جو پشم بٹی ہوئی نہیں ہے، بہتر اور عمدہ ہے۔
اور اگر دیکھے کہ پشم اس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دی ہے یا خریدی ہے ۔ یا اپنی جگہ پر لے گیا ہے تودلیل ہے کہ اسی قدر اس و مال ملے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:و من اصو افھا واوبارھا و اشعارھا اثاثاو متا عا الی ومتا عا الی حین(ان کے صوف اور اون اور بالوں سے سامان کرے گا اورایک وقت تک فائدہ ہے)
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اپنے سے پشم کو دور ڈالتا ہے تودلیل ہے کہ اپنے مال کو ضائع کرے گا اور اگر دیکھے کہ پشم کو جلاتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا مال تباہ کرے گا۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر پشم کا جامہ ہے تودلیل ہے کہ اس کو عورتوں سے مال گا اور اگر دیکھے کہ کوئی پشم یا روئی کا کپڑا خریدا ہے یا اس کے پاس پشم کا بستر ہے تودلیل ہے کہ مالدار عورت کرے گا۔
حضر ت جابر مغر نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اونٹ کی پشم مال ہے کہ بادشاہ کی طرف سے ملے گا اور اہل تعبیر کہتے ہیں کہ وراثت کا مال ہے ۔