تعبیرخواب

بغل(ککھ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بغل کا دیکھنا ملامت اور ندی ہے جو اس کو پہنچے گی ۔ اور بغل کے بالوں کو خواب میں دیکھنا مراد کے پانے اوردشمن پر غالب ہونے کی دلیل ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی بغل سے بدبو آتی ہے تواس سے اس امرکی دلیل ہے کہ صاحب خواب مال حرام پائے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اسکی بغل سےنہایت بدبو آتی ہے تو دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا۔
اوراگر دیکھے کہ بغل کے نیچے ہاتھوں کو رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا اور مال حاصل کرے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ واضو ایدک الی جناحک تخرج بیضاء(اپنا ہاتھ پہلو کے ساتھ ملا ۔ سفید نکلے گا)
اور بعض اہل تعبیر بیان کرے ہیں کہ مروت مردی کے اٹھانے کی دلیل ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کی بغل میں کوئی نقصان نہیں ہے تو دلیل با مرادی اوردشمن کے غلبہ کی ہے اوراگر دیکھے کہ اس کی بغل سے بدبو آتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مشکل سے مال ملے گا۔
اور اگر دیکھے کہ بغل کے نیچے سے پسینہ جاری ہے تو دلیل ہے کہ اس پسینہ کے اندازے پر مال کو نقصان ہو گا۔