تعبیرخواب

پلاس (موٹا کپڑا )

خواب میں پلاس کا دیکھنا مصلح ، درویش ، پارسا جس کے قول و فعل دینداری کے ہوں اوربا امانت مرد ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے پلاس پہنا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو پارسا مرد سے صحبت کا اتفاق ہو گا اور اس سے آخرت کی خیر و منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا پلاس ہے تو اس کو اسی قدر مال اور نعمت حاصل ہوگی۔
اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ پلاس مال حلال ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ اسکے پاس نیا پلاس ہے تودلیل ہیکہ پارسا اور مالدار عورت کرے گی اوراس سے خیر و منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ نیا پلاس خریدا ہے تو دلیل ہے کہ پارسا کنیز خریدے گا اور اس سے خیر و منفعت حاصل کرے گا۔