تعبیرخواب

بلبل دیدن(بلبل دیکھنا)

حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوا ب میں بلبل کادیکھنا فرزند خر د اور غلا م ہے اور خو اب میں اس کی آواز کلام خو ش کن سخن لطیف ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بلبل اڑگیا ہے تودلیل ہے کہ اس کا فرزند یا غلا م ضا ئع ہوگا۔
اوراگر خوا ب میں دیکھے کہ بلبل کے ہاتھ میں مر گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کا فر زند غلا م مر ے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے بلبل ہیں تودلیل ہے کہ اس قدر غلا م خر ید ے گا۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ بلبلیں ماری ہیں اور ان کا گو شت خر ید ا ہے تودلیل ہے کہ وراثت میں اس کو بہت سے غلام ملیں گے۔