تعبیرخواب

بلبلہ (صراحی)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بلبلہ دیکھنا کنیزک ہے۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بلبلہ اس کی عورت ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بلبلہ خریدا یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ کنیزک خریدے گا یا عورت کرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس بلبلا میں سے پانی پیتا ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے جماع کرے گا۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ بلبلا ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت یا کنیزک مرے گی۔