تعبیرخواب

بلغم دیدن (بلغم دیکھنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بلغم کو خواب میں دیکھنا مال ہے کہ اس کی دوستی میں مال کو خرچ کرتا ہے اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بلغم کو جگہ بجگہ ڈالتا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ گلے سے بلغم پاکیزہ جگہ پر ڈالی ہے تو دلیل ہے کہ درست جگہ پر مال خرچ کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بیمار دیکھے کہ اس نے بلغم ڈالی ہے تودلیل ہے کہ بیماری سے شفاء پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ سیاہ بلغم ڈالی ہے توغم و اندوہ کی دلیل ہے کہ اگر دیکھے کہ بلغم خون آلود ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال کا کچھ نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بلغم اپنے گھر کے اندر ڈالی ہے تو دلیل ہے کہ بیگانوں پر مال کو خرچ کرے گا اور اگر دیکھے کہ بلغم مسجد میں ڈالی ہے تو دلیل ہے کہ مال صلاح کے طور پر بیگانوں پر خرچ کرے گا۔