تعبیرخواب

برگ (پتا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں درخت کے پتوں کا دیکھنا درخت کے مطابق اس کے اخلاق پر دلیل ہے ۔ خاصکر اگر موسم میں دیکھے ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت کے سبز پتوں کی مٹھی لی ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب خوش خلق اور نیک ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ درخت سے تازے پتے لئے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو درہم ملیں گے۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ان درختوں کے پتوں کا دیکھنا کہ جن کا میوہ شیریں ہے نیک خلق ہونے کی دلیل ہے اور ترش میوہ والے درختوں کے پتوں کو خواب میں دیکھنا برے خلق ہونے کی دلیل ہے اور ان درختوں کے پتے کہ جن کو پھل نہیں لگتا ہے۔ درم و دینار پر دلیل ہیں ۔
اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ میوہ دار درخت کے پتے خواب میں دیکھنے درم و دینار ملنے پر دلیل ہے۔