تعبیرخواب

بلور (شیشے کی مانند صاف شفاف پتھر)

بلور خواب میں بے اصل عورت ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بلور ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ بے اصل عورت کرے گا۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ اسکے پاس بلور ہے یا ضائع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا اس سے اس کی عورت خود غائب ہوجائے گی۔
اور اگر کوئی شخص ’’خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا بلور ہے تو دلیل ہے کہ اس کو عورتوں کی وجہ سے مال حاصل ہوگا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بلور بیچتا ہے ، بعض میں سوراخ ہیں اور بعض میں سوراخ نہیں ہیں ، تو اس امر کی دلیل ہے کہ بیوہ عورتوں اور نے اصل کنواری لڑکیوں کی دلالی کرے گا۔