تعبیرخواب

بناگوش (کان کی لو)

بناگوش یعنی کان کی لو کو خواب میں دیکھنا خوش رویعنی خوبصورت اور مبارک لڑکا ہے اور دو بناگوش کو دیکھنا دولڑکے ہیں۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کان کی لو کو دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ اول ، پسر خوب رویعنی خوبصورت لڑکا ۔ دوم ، قدر اور مرتبہ۔ سوم ، درستی دین ۔چہارم ، فرزند کے باعث منفعت (منفعت :فائدہ)۔