تعبیرخواب

بندہ (غلام )

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو کوئی نا بالغ غلام کو دیکھے کہ وہ بالغ (بالغ ہو گیا ہے:جوان ہوگیا ہے)ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ آزاد ہو گا۔ اوراگر دیکھے کہ اپنے غلام کو آزاد کر دیا ہے تودلیل ہے کہ جلدی دنیا سے جائے گا۔
اوراگر غلام دیکھے کہ آقا کو اس نے فروخت کیا ہے تو دلیل ہے کہ محتاج اورغم ناک ہو گا۔ اوراگر آقا دیکھے کہ غلام کو بیچا ہے تو دلیل ہے کہ خوش ہو گا۔