تعبیرخواب

بنفشہ

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں موسم پر بنفشہ کا دیکھنا دلیل ہے کہ عورت سے یا کنیز سے اس کو کچھ ملے گا یا لڑکا ہو گا ۔ اور اگر اس کو اپنے درخت سے جدا دیکھے تودلیل ہے کہ وہ شخص غم و اندوہ اٹھائے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر عورت دیکھے کہ بنفشہ اکھاڑا ہے اورشوہر (شوہر :خاوند)کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ شوہر اسے طلاق دے گا۔ اورا گر دیکھے کہ اس کو کسی نے بنفشہ کا دستہ دیا ہے تودلیل ہے کہ ان میں جدائی پڑے گی۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ  علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بنفشہ کا درخت بدخو اور ناساز گار (ناساز گار کنیز ہے :نا موافق لوندی ہے )کنیز ہے۔