تعبیرخواب

پنیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پنیر خواب میں اگر خشک ہے تو تھوڑا مال ہے جو سفر سے حاصل ہوگا۔ پنیر تر بہت سا مال ہوتا ہے جو کہ سفر میں ہاتھ لگے۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پنیر تر مال اورنعمت ہے جو آسانی سے حاصل ہو گا اورخشک پنیر تھوڑا مال ہے جو سفر سے حاصل ہو گا ۔ اوراگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پنیر روٹی سے کھاتا ہے تودلیل ہے کہ اس کو سفرمیں تھوڑا مال غم اور اندوہ سے حاصل ہو گا۔
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کو علت پہنچے گی ۔ جس سے بہت جلدی خلاصی پائے گا۔