تعبیرخواب

پہلو

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پہلو عورت ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا بایاں پہلو سوجا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت اور کنیز دونوں حاملہ ہوں گی۔
اوراگر خواب میں دیکھے کہ پہلو سرخ ہے اور ایک گوشت کا ٹکڑا خون آلو داس کے پہلو سے گرا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت کا بے وقت حمل ساقط ہو گا۔ اور اگردیکھے کہ دونوں ہاتھ پہلو پر رکھے ہوئے ہیں تودلیل ہے کہ اس کو سخت غم پہنچے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پہلو کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو باپ یا ماں یا عیال سے غم و اندوہ پہنچے گا۔
اوراگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پہلو کا چمڑا جدا ہوا ہے اور گر پڑا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا مال او رعیال دونوں تلف ہوں گے۔ اوراگرخواب میں دیکھے کہ اس کے دونوں پہلو زرد ہوگئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا عیال بیمار ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پہلو میں سوراخ ہو گیا ہے او ر اس سے جو اہرا ت گر تے ہیں تودلیل ہے کہ اس کے ہاں پارسا اورعالم فرزند پیدا ہو گا۔
اوراگرکوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے دونوں پہلو جمع ہو گئے ہیں تودلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا اور اگردیکھے کہ اس کا پہلو قوی اوربز رگ ہو گیا ہے تو یہ دین کی درستی اور قوت عیال کی دلیل ہے اوراگر دیکھے کہ اس کا پہلو چھوٹا اور کمز ور ہے ۔ اس کی تاویل پہلے خواب کے برعکس ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پہلو عورتوں پر دلیل ہیں ۔ کیونکہ عورتیں مردوں کے پہلو سے پیدا ہوئی ہیں ۔ لہذا جو کچھ خیر و شر (خیر و شر:بھلائی برائی )پہلو مگیں دیکھے گا۔ اس کی تاگویل عورتوں پر ٹوٹتی ہے۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے بہت سے پہلو ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر عورتیں اور کنیزیں (کنیزین :لونڈیاں )حاصل ہوں گی ۔ اوراگردیکھے کہ اس کے پہلو سے سانپ نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پہلو کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔ اول ، عورت ۔ دوم ، لڑکی ۔ سوم کنیز ک ۔ چہارم،خادم۔ پنجم، بڑھیا عورت جو گھر میں ہوتی ہے