تعبیرخواب

پیالہ

حضرت محمد ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ پیالہ میں کنیزک ہے کہ اس کے ساتھ عیش اور خوشی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پیالے سے پانی یا گلاب پیتا ہے تو دلیل ہے کہ کنیز کے ساتھ خوش حال ہو گا اور اس سے نیک فر زند حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ پانی یا گلاس پیالے سے گرا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا۔
حضر ت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ پیالہ میں دو وجہ پر ہے ۔ اول ، کنیزک ۔دوم ، خادم۔