تعبیرخواب

بیت المعمور

بیت المعمور خانہ کعبہ کے اوپر چوتھے آسمان پر ایک مکان ہے اور وہاں فرشتے حج کرتے ہیں ۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ بیت المعور میں گیا ہے تودلیل ہے کہ لوگوں کے درمیان علم اور امانت کے ساتھ ظاہر ہو گا اور بیت اللہ شریف کا حج کرے گا اور دشمنوں سے محفوظ رہے گا۔
اور ار بیت المعمو ر کو زمین پر دیکھے تودلیل ہے کہ عالم اور عادل بادشاہ کا مصاحب ہو گا۔ اوراگر دیکھے کہ بیت المعمور میں گھر بنایا ہے یا اس میں سویا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آگئی ہے ۔
اوراگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بیت المعور کے اردگرد طواف کرتا ہے تو بھی یہی تاویل ہے کہ وہ دنیا سے رحلت کرے گا اور اگر کسی نے بیت المعور کو مسجد کی طرح دیکھا اوراس میں نماز پڑھی تو دلیل ہے کہ اس کی تمام مرادیں پوری ہوں گی۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ زمین سے بیت المعمور تک راہ کھلا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس سال بہت سے لوگ حج اور عمرہ کریں گے اور اگر دیکھے کہ بیت المعمور آراستہ ہے اور فرشتے اس کا طواف کرتے ہیں تودلیل ہے کہ علماء اور اہل دین انتظام سے ہوں گے اورعزت اور مرتبہ پائیں گے۔