تعبیرخواب

پیرشدن (بوڑھا ہونا )

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اگر کوئی شخص دیکھے کہ بوڑھا ہو گیا ہے ۔او ر اس کے بال سفید ہو گئے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا اور اگر نا معلوم بوڑھے کو دیکھے کہ خوش و خرم (خرم :خوش) ہے تودلیل ہے کہ کسی دوست سے اس کی مرایں پوری ہوں گی اور غم سے نجات پائے گا۔
اوراگر کسی معلوم بو ڑھے کو میں دیکھے کہ خرم اور شاد (شاد:خوش ) ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اس سے کوئی چیز ملے گی۔ اور اگر اس کو ترش رو اور غمگین دیکھے تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے۔
حضر ت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ بوڑھا جوان ہو گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبے میں نقصان ہو گا اور دنیا میں مغرور ہو گا۔ اور اگر جوان یا بچہ دیکھے کہ وہ بوڑھا ہوگیا ہے کہ دلیل ہے کہ عزت اور مر تبہ پائے گا اور آخرت کے کام میں مشغول ہو گا۔