تعبیرخواب

پیشہ (ہنر)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں اپنا پیشہ چھوڑ کر دوسرے پیشہ میں مشغول ہونا جو اس سے بہتر ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام اور حال بہتر ہون گا اور کام اورکسب میں ترقی ہوگی۔
اوراگرکوئی میں دیکھے کہ طرح طرح کے کسب کرتا ہے ۔ اگر یہ سب اچھے ہیں تو خیر اور نیکی کی دلیل ہے ۔ اور اگر برے ہیں تو شر اور برائی کی دلیل ہیں ۔ اور اگر دیکھے کہ بعض پیشے بد کر رہاہے اور بعض اچھے ہیں تو جو طاقتور ہیں ان کے مطابق تاویل ہو گی۔
بیشہ (جنگل)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ میں درخت کا جنگل جنگلی عورت ہے ۔ اگردیکھے جنگل میں گیا ہے اور وہ میوہ دار درختوں سے سر سبز ہے۔ اور فصل پر دیکھا اور میوے کھائے تو دلیل ہے کہ جنگلی اصل کی عورت کرے گایا کنیز کو خرید ے گا۔ جس کی پرورش جنگل میں ہوئی ہوگی اور اس عورت سے اس کو خیر اور منفعت حاصل ہوگی اور اگر جنگل کو ان چیزوں سے خالی دیکھا تو شر اور نقصان پر دلیل ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ اس جنگل میں بجا ئے درختوں کے کانٹے ہیں اور ان کانٹوں سے اس کو تکلیف پہنچی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو عورتوں کی طرف سے غم و اندوہ پہنچے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں جنگل دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ اول، جنگلی عورت ۔ دوم،کنیز ک ۔ سوم، منفعت ۔ چہارم ، غم و اندوہ