تعبیرخواب

پیکر (تصویر)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پیکر میں عورت ہے ۔ اگر کوئی میں دیکھے کہ اس کے پاس تصویر ہے۔ تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی سے تصویر خریدی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ کنیز خرید ے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سے تصویر ضائع ہو گئی ہے یا ہاتھ سے گر کر شکستہ ہوگئی ہے تودلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ یا اس کی عورت دنیا سے رحلت کرے گی ۔ اور اگر اپنی تصویر کا چہرہ دوسری صو رت پر دیکھے تو دلیل ہے کہ جس عورت کو دیکھا ہے اسی کے مطابق اس کے احو ال پھر جائیں گے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنی پیکر کو بری صورت سے بد لاہوا دیکھے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کا حال متغیر ہوگا۔ اوراگردیکھے کہ اپنے حال اور صورت پر ہوگئی ہے تو دلیل ہے کہ اپنے حال پر اورخدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرے گا اور اگر اپنی پیکر باشکو ہ دیکھے تو دلیل ہے کہ سب لوگ اس سے منہ موریں گے اور اس پر ظلم کریں گے۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہا گر کوئی دیکھے کہ آدمی کی تصویر حیوان کی تصویر سے بدل گئی ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص بد مذہب اور جھوٹا ہوگا۔ یا خدا تعالیٰ کی صفات میں ناجائز بات کہے گا ۔ اوراگر دیکھے کہ کسی کی تصویر دوسری طرح کی کہ اسکی جنس سے نہیں ہے، ہوگئی ہے ۔تو دلیل ہے کہ صاحب کو کوئی مشکل کام پیش آئے گا۔اور وہ اس میں حیران ہوگا۔ اور میں تصو یر بنانے والا ایسا شخص ہے کہ خدا تعالیٰ پربہتان باند ھتا ہے ۔