تعبیرخواب

پیہ خوردن (چربی کھانا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ چربی کو کھاتا ہے تواس سے دلیل ہے کہ خیر و نعمت اور فر اخی پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کے پاس بکری کی چربی ہے اور اسے کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال حلال پائے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں چربہ کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول، نعمت اور فراخی ۔ دوم،مال اور منفعت ۔ سوم ، رکے ہوئے کاموں کی کشائش اور فراخی۔