تعبیرخواب

تاب دادن بٹنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ رسی یا رسے کو بٹتا ہے تو دلیل ہیکہ وہ سفر کوجائے گا۔ اورسفر کی کمی بیشی رسے اور رسی کی درازی اورکمی کے مطابق ہوگی۔ اگر دراز ہے توسفر بھی دراز ہوگا۔ اوراگر کوتاہ ہے توسفر بھی کوتاہ ہوگا۔
اوراگر کوئی شخص میں دیکھے کہ کوئی چیز سینے کے لئے دھاگہ بٹتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی مصلحت کے لئے کام کرے گا یا راحت جان کے لئے کوئی ریاضت کرے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ دھاگے اور رسی کو بٹ دینا تین وجہ پر ہے ۔ اعل ، سفر اور واپسی۔دوم، ریاضت نفس۔ سوم، بستہ کاموں کی کشائش اور فراخی۔