تعبیرخواب

تخت

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ تخت پر بیٹھا ہے اور اس پر کوئی چیز بچھائی ہوئی نہیں ہے ۔ تو دلیل ہے کہ سفر کر ے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تخت پر سویا ہے اور اس پر کچھ بچھایا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بز رگی پائے گا اور تخت کی قدر و قیمت کے مطابق دشمنوں کو مغلوب کرے گا۔لیکن اس سے غا فل ہو گا اگر یہ شخ اہل فساد میں سے ہے تو دلیل ہے کہ اس کو سولی پر چڑھائیں گے۔ خاص کر اگر اپنے آپ کو تخت پر سویا ہوا دیکھے۔ اوراگر دیکھے کہ تخت ٹوٹ اور وہ اس پر گر پڑا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ عز ت اور مرتبے سے کر ے گا۔ اور اس کا حال بد ہو گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فر مایا ہیکہ خواب میں تخت دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ اول ، عزت و مرتبہ۔ دوم، سفر۔ سوم، مرتبہ۔ چہارم، بلندی۔ پنجم ، ولایت ۔ ششم، قدر وجہ۔ ہفتم، کاروبار کا ترقی پر ہونا۔