تعبیرخواب

تخم کاشتن(بیج بونا)


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ اس نے بیج بو ئے اورپھر جمع کئے ہیں تو دلیل جہے کہ مرتبہ اور بزرگی پائے گا اور اگر یکھے کہ جہاں بو ئے ہیں وہاں سے کھاتا ہے ۔ اس کی تا ویل اول سے بہتر ہے۔
اوراگر دیکھے کہ بوئے سے کچھ حاصل نہیں ہوا ہے یا وہ جاتنا کہ اس کا پھل کیا ہے اور نہ اس کے تھو ڑے اوربہت کو جانا ۔ تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ گندم بوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر اور نیکی پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ جو بوئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا مال جمع ہو گا۔
اوراگر دیکھے کہ باجرہ بویا ہے تو تھوڑے مال پر دلیل ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ مسور اور باقلا اور لوبیا اور مانند اسکی بویا ہے تو غم و اند وہ پر دلیل ہے ۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اپنی زمین میں تخم بوتا ہے تودلیل ہے کہ عورت کرے گا اور اس کا کام بنے گا ۔ اور اپنی بوئی ہوئی زمین میں کا شت کر تا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو مال اور نعمت حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ جو یا گیہوں یا درخت اپنی زمین میں کاشت کئے ہیں تودلیل ہے کہ اس کی عزت اورمرتبہ زیادہ ہوگا جس قدر کہ اس نے بو یا ہے اس کے مطابق پھلے پھو لے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں تخم بونا چار وجہ پر ہے۔ اول ، مرتبہ اور بزرگی۔ دوم، فساد۔ سوم ، مال حرام ۔چہارم ،تجارت میں نفع۔