تعبیرخواب

ترب(مولی)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ فرمایا ہے کہ خواب میں مولی کا دیکھنا اور خاص کر اس کا کھانا غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔
اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ مولی کھائی ہے تو دلیل ہے کہ جس قدر کھائی ہے اسی قدر غم و اندوہ اٹھائے گا ۔
اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کو مولی دی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس سے اس کے دل کو غم و اندوہ پہنچے گا ۔ اور اگر د یکھے کہ اس نے کسی کو مولی دی ہے ۔ یا گھر سے باہر پھینکی ہے ۔ اور اس کو ذرہ بھی نہیں کھایا ہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا ۔